دہشتگردوں کےسلیپر سیل دوبارہ اٹھنےکاخدشہ،نمٹنے کیلئے تیارہیں،فوجی ترجمان 132

دہشتگردوں کےسلیپر سیل دوبارہ اٹھنےکاخدشہ،نمٹنے کیلئے تیارہیں،فوجی ترجمان

دہشتگردوں کےسلیپر سیل دوبارہ اٹھنےکاخدشہ،نمٹنے کیلئے تیارہیں،فوجی ترجمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث دہشتگردوں کےسلیپر سیل دوبارہ اٹھنےکاخدشہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر ہے،

افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے اداکر رہے ہیں اور پاکستان نے امن عمل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔انہوں نے کہا کہ پوری صورتحال کے ہم ضامن نہیں، آخر کار فیصلہ افغانوں کو ہی کرنا ہے کہ کیسے آگے بڑھناہے، پر امن افغانستان میں بھی سب سے زیادہ سٹیک پاکستان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کے باعث دہشتگردوں کے سلیپرسیل دوبارہ اٹھنےکاخدشہ ہے، دہشتگردی کی طویل اور صبر آزما جنگ لڑی،

بے مثال کامیابیاں ہوئیں جبکہ افغان بارڈرپر غیر قانونی کراسنگ پوائنٹ سیل کردیئے ہیں، نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر ریگولر دستے بڑھانے شروع کر دیئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ افغانستان سے پاکستان کا امن جڑاہوا ہے، حال ہی میں ہوئے واقعات کا دوسری طرف کی صورتحال سے تعلق بنتا ہے، پاکستان میں آپریشنز کے باعث منظم دہشتگرد اسٹرکچر نہیں ہے، ان تمام نیٹ ورکس کی لیڈر شپ افغانستان میں بیٹھی ہوئی ہے، ان نیٹ ورکس کی لیڈرشپ کو را اور این ڈی ایس کی سپورٹ حاصل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے

چھوٹے بڑے 150واقعات ہوچکے، قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں 7500آپریشن کئے جن میں اب تک 42 دہشتگردوں کو ماراجا چکاہے، ہمارے اپنے کئی جوان اور آفیسر شہید و زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان ملک دشمن عناصر کی مکمل سرکوبی کیلئے ہر وقت تیار ہیں، امن اور ترقی کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پچھلے 20برس میں قوم کی سپورٹ کےساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی جس میں اربوں ڈالر نقصان ہوچکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں