جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تیتری نوٹ اور منڈھول میں الیکشن بائیکاٹ،صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، ایاز کریم، دیگر راہنماؤں کا خطاب 341

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تیتری نوٹ اور منڈھول میں الیکشن بائیکاٹ،صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، ایاز کریم، دیگر راہنماؤں کا خطاب

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تیتری نوٹ اور منڈھول میں الیکشن بائیکاٹ،صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، ایاز کریم، دیگر راہنماؤں کا خطاب

تیتری نوٹ، منڈھول(بیورو چیف) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تیتری نوٹ اور منڈھول میں الیکشن بائیکاٹ ریلیاں اور جلسے۔ عوام غیر جمہوری، ڈھونگ اور ریاست دشمن انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ پاکستانی سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ریاست کے عوام کو تقسیم کرو اور غلام رکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ تہتر سال سے آزادی مانگنے

والی قوم کو ان جعلی، غیر جمہوری اور الحاقی الیکشنز کے نام پر پسماندہ رکھا گیا ہے۔آج گنڈہ پور جیسے بدمعاش آزاد کشمیر میں دندناتے اور پیسے بانٹتے نظر آتے ہیں۔ پاکستانی سیاستدان واپس جائیں۔بھارت اور پاکستان ریاست سے فوجیں نکالیں۔احتجاجی ریلیوں اور جلسے سے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، ایاز کریم، سردار فیاض اور دیگر راہنماؤں کے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے موجودہ انتخابات کی کڑیاں تقسیم جموں کشمیر کی سازشوں سے ملتی ہیں۔پاکستانی سیاستدان، پاکستانی سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ آزاد کشمیر میں گھناونا کھیل کھیل رہی ہیں۔ غنڈوں اور بدمعاشوں کو الیکشن کے نام پر اسلام آباس سے آزاد کشمیر داخل کیا جا رہا ہے۔ایکٹ چوہتر غلامی کی دستاویز ہے اور یہ صرف ان لوگوں یا جماعتوں کو اس ڈرامے میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے جو پاکستان سے وفاداری اور الحاق کا حلف دیں

گزشتہ تہتر سال سے اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے۔ یہاں کوئی نظریہ یا منشور نہیں ہے بس مختلف قبیلوں اور برادریوں کو آمنے سامنے کھڑا کر کے افراتفری اور نفرتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔وہ گزشتہ روز تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ اور بوکڑا منڈھول میں الیکشن بائیکاٹ ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی یا ان انتخابات کا تحریک آزادی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہے

۔ پاکستان نواز مفاد پرستوں، آزادی دشمنوں اور پبلک فنڈز کھانے والے چوروں کی بارات کو الیکشن کا نام دینا ایک مذاق ہے۔ان لوگوں کی نہ تو کوئی جماعت ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی نظریہ۔ یہ ہر الیکشن میں روپ بدل کر اور نئی جماعت کا پٹا گلے میں دال کر عوام کو چونا لگانے پہنچ جاتے ہیں۔یہ صرف دیہاڑی لگانے کے چکر میں پوری قوم اور اسکی آزادی کی تحریک کا سودا لگانے کھڑے ہیں۔ ان کی نااہلی، اقربا پروری، رشوت ستانی، سکیم خوری، زکوات خوری اور لوٹ مار کی داستانیں آزاد کشمیر کے ہر گاؤں، محلے، شہر، حلقے، تھانے،

کچہری اور ہر دفتر میں سامنے نظر آ رہی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کو خطے کا مقدر بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ خطے میں گھناونا کھیل کھیل رہی ہے۔قبیلوں اور برادریوں کو لڑوایا جا رہا ہے، عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے، قبضے کو دوام بخشنے کیلئے الحاق نواز گروہوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کا کردار آزادی دشمن اور پاکستان کو قبضے کا جواز فراہم کرنے والا ہے۔ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا کہ لبریشن فرنٹ جمہوریت کا نہیں

جمہوریت کے نام پر رچائے گئے ڈھونگ اور فراڈ کا مخالف ہے۔ ان ڈھونگ انتخابات سے قبل اور گلگت بلتستان کے نام نہاد انتخابات کے دوران پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے واضح طور پر بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ اور معاملات کو تقسیم ریاست جموں کشمیر کے فارمولے کے تحت حل کرنے کی باتیں کی ہیں۔ یہ کٹھ پتلیوں کے ذریعے اپنے مذموم منصوبے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ ریاست کے عوام پاکستانی حکمران طبقے کی مکاری اور ریاست دشمنی پر نظر رکھیں۔
ہم اپنی دھرتی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے اور ریاست کو بھارت اور پاکستان کے چنگل سے چھڑوانے کیلئے بھرپور عوامی، سیاسی اور جمہوری تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔لبریشن فرنٹ کے کارکنان اور محب وطن عوام آزادی دشمنوں کے پھیلائے گئے جال سے دور رہیں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، عوام کو آپس میں لڑوانے کی سازشوں کا ناکام بنائیں اور آزادی کی تحریک کو پرامن، عوامی سیاسی مزاحمت میں تبدیل کریں،

ہم ہر طرح کے تشدد اور تعصب کو مسترد کرتے ہیں۔تشدد اور تعصب عوام کا نہیں ریاست کا وطیرہ اور ہتھیار ہے جس کے ذریعے وہ عوامی تحریکوں کو کچلتی ہے۔نوجوان قومی آزادی کی تحریک کا علم تھامیں اور ظلم، جبر، استحصال، غلامی اور دولت پسندی کے پجاریوں کو شکست دیں۔فراڈ الیکشن بائیکاٹ ریلیوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے زونل نائب صدر سردار فیاض، لبریشن فرنٹ ضلع کوٹلی کے صدر ایاز کریم،تحصیل ہجیرہ لبریشن فرنٹ کے صدر سردار فیضان صغیر،لبریشن فرنٹ تتہ پانی یونٹ کے صدر سردار مشتاق،

ایس ایل ایف ضلع پونچھ کے صدر سردار افراز، زبیر قریشی، امجد سردار، خان عمران، عادل ملک، بلاول شفیع، حبیب مغل، سردار جبار، کاشف علی، انجم علی، مزمل سردار اور دیگر راہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان نام نہاد الحاقی انتخابات کا بائیکاٹ کریں اور ﷺطن کے اس پار جیلوں میں بند آزادی پسند قیادت اور حریت پسند عوام کو یکجہتی اور اخوت کا پیغام دیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت اور پاکستان ریاست جموں کشمیر پر سے اپنا اپنا غاصبانہ اور جبری قبضہ ختم کریں،

اپنی افواج کا بیک وقت اور مکمل انخلاء کریں اور ریاست کے عوام کو انکا حق آزادی واپس لٹائیں۔ مقررین نے اس عزم کو دہرایا کہ منقسم ریاست کی وحدت کی بحالی، ریاست کے عوام کے حق حکمرانی کی بحالی اور ریاست کی مکمل آزادی کیلئے جاری پرامن سیاسی تحریک کو ہر صورت آگے بڑھاتے ہوئے ریاست سے غیر ملکی قبضے، استحصال، لوٹ مار اور نوآبادیاتی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں