189

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیاد ت میں خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘بین الصوبائی منشیات فروش گینگ گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیاد ت میں خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘بین الصوبائی منشیات فروش گینگ گرفتار

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیاد ت میں خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘بین الصوبائی منشیات فروش گینگ گرفتار‘منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے سرگرم ملزمان افسرعلی پٹھان اورساجد جٹ کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد‘ ملزمان منشیات خیبرپختوخواہ سے سمگل کرکے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے‘سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی ہینڈ سوکل ایپلائیڈ فاراورکلٹس بھی قبضۃ پولیس میں لے لی گئی

‘پولیس کی بڑی کامیابی علاقائی مکینوں کی ڈی پی او اورپولیس ٹیم کو زبردست خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم کی ہدایت پر تھانہ چھب کلاں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دوسرگرم رکن گرفتارکرلیے اورلاکھوں روپ مالیت کی 10کلوہیروئن برآمدکرلی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے بتایاکہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنیوالے اورنوجوان نسل کو نشے کی لت لگا کر ان کا روشن مستقبل تباہ کرنیوالوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے

اسی سلسلہ میں خیبرپختوخواہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگل کرنیوالے دوسرگرم ملزمان افسر علی ولد تاج علی قوم پٹھان سکنہ ترنگ زئی چارسدہ اور ساجد ولد ابراہیم قوم جٹ سکنہ اوکاڑہ کو گرفتارکرکے 10کلوہیرؤئن برآمدکی گئی ان منشیات فروشوں کی مخبرخاص کی اطلاع پرخفیہ نگرانی کی گئی اور ملزمان کوسٹاپ 87/15L نزد پل میلسی لنک اور سٹاپ 90/15L گاگو سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزیدانٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی ا ونے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں زاہد گجر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ اورجرائم کی روک تھام میری اولین ترجیح ہے‘نوجوان نسل کو نشے کی لت میں لگا کر ان کا روشن مستقبل تباہ کرنیوالے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں