پی پی پی نے علی آمین گنڈاپور کا بھٹو کے خلاف هرزه سرائی اور بدزبانی کے خلاف پریس کانفرنس 158

پی پی پی نے علی آمین گنڈاپور کا بھٹو کے خلاف هرزه سرائی اور بدزبانی کے خلاف پریس کانفرنس

پی پی پی نے علی آمین گنڈاپور کا بھٹو کے خلاف هرزه سرائی اور بدزبانی کے خلاف پریس کانفرنس

ضلع مہمند( افضل صافی سے ّ)پی پی پی نے علی آمین گنڈاپور کا بھٹو کے خلاف هرزه سرائی اور بدزبانی کے خلاف پریس کانفرنس۔بھٹو کے خلاف نازیبا زبان درازی کا شدید مذمت کرتے ہیں۔مذکورہ وزیر کو فوری برخاست کی جائے۔دل آزاری ہوئی ہیں۔جیالے انتقام پر مجبور نہ کریں۔ضلع بھر میں زکواۃ غریب کی بجائے پی ٹی آئی ورکرز میں تقسیم ہورہا ہیں۔ٹھوس شواهد موجود هیں جبکہ عوام مہنگائی اور گوناگوں مسائل نے گھیر لیا ہے۔
پی پی پی ضلعی کارکنان کی پریس کانفرنس۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اورکارکنان، شہسوار خان، ارشد بختیار، ملک سرتاج، فضل ہادی، ارشد لالا، امتیاز خان ودیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈہ اور غلط بیانی موجودہ حکومت کا وطیرہ ہے۔ جبکہ علی آمین گنڈاپور نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار کہنےپر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور علی آمین گنڈاپور کا بھٹو کے خلاف ہزرہ سرائی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مذکورہ وزیرکو فوری وزارت سے برخاست کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا. سٹل مل لگایا. بھارت سے اٹھانوے ہزار فوجیوں کو واپس لایا اور ایٹم بم کو شروع کرکے ملکی وقار اور استحکام میں اضافہ کیا. بھٹو خاندان نے جمہوریت اور ملک کی خاطر جانی قربانیاں دی اور اب ایک فحش اور سپلائر ادمی بھٹو کو غدار کہتے ہیں.

سیاسی رہنماؤں کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہ ہوگی. علی امین گنڈا پور اور مراد سعید پاکستانی سیاست پر بدنماء داغ ہیں. جنہیں عمران اپنے شیرو کہتے ہیں.تمام پی پی پی جیالے غدار کی استعمال کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اگر ایسے بےسروپا گفتگو کرنے والون کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا تو جیالے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ پی پی پی ضلعی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ ضلع بھر میں زکواۃ فنڈ غریب کے بجائے پی ٹی آئی ورکرز میں تقسیم ہوئے ہیں۔

صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ شفاف انکوائری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر گوناگوں مسائل اور مہنگائی نے گھیر لیا ہے۔ اور عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ انہوں نے مختلف محکموں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز واپسی عوامی نمائندوں کی واضح ناکامی قرار دی۔ اور بتایا کہ ایک لابی بیرونی اشارے پر پی پی پی سمیت جمہوریت اور جمہوری اداروں کو بدنام کرنے کیلئے برسرپیکار ہے۔ جس کے علی امین گنڈاپور بھی ایک مہرا ہے حالانکہ عوام فکر نہ کریں۔ کیونکہ آئندہ دور پی پی پی کا ہے اور عوام کو بہت جلد موجودہ نام نہاد ٹولہ سے چھٹکارا ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں