اسلام گڑھ حلقہ نمبر دو کسواری سے پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی رہنما پیپلز پارٹی 219

اسلام گڑھ حلقہ نمبر دو کسواری سے پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی رہنما پیپلز پارٹی

اسلام گڑھ حلقہ نمبر دو کسواری سے پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی رہنما پیپلز پارٹی

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے )حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری سے پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی۔25جولائی کو خالق آباد سے لیکر پلاک تک پیپلز پارٹی کا ترنگا جھنڈا لہرائے گا۔حلقہ چکسواری منی لاڑکانہ اور25جولائی کو حلقہ چکسواری کے عوام سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیر پر مہرلگاکر چوہدری قاسم مجید کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی اقبال ڈھلوی،چوہدری سرفراز،چوہدری داؤد،چوہدری ناظم،چوہدری مہربان،ساجد علی قریشی،راجہ فضل الرحمن،صحبت سرفراز ایڈووکیٹ،چوہدری حق نواز،صوفی محمد عارف اور سفیان راٹھوی نے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن ہے۔

حلقہ چکسواری سمیت آزاد کشمیر بھر سے پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی۔حلقہ چکسواری کی تعمیر وترقی چوہدری عبدالمجید کی مرہون منت ہے۔25جولائی کو چوہدری قاسم مجید بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔سیاسی مخالفین سیاست کے میدان میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔چوہدری قاسم مجید ممبر اسمبلی بن کر عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں