پشاو کے بعد لاہور میں بھی عید پر زائد گوشت کھانے پر سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے 127

پشاو کے بعد لاہور میں بھی عید پر زائد گوشت کھانے پر سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

پشاو کے بعد لاہور میں بھی عید پر زائد گوشت کھانے پر سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور  میں عید کے تین دن میں زائد گوشت کھانے اور پیٹ کے امراض کا شکار سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں عید کے 3 دن میں تقریباً 1200 کیس اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پیٹ کے امراض والےکیسزکی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہی، اس موسم میں معمول سے زیادہ مریض اسپتالوں میں آتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جنرل اسپتال میں عید کے 3 روز گیسٹرو کے 823 مریض داخل ہوئے جکہ میو اسپتال میں زیادہ گوشت کھانے سے بیمار145مریض لائے گئے۔

حکام کے مطابق سروسز اسپتال میں 70 اور جناح اسپتال میں بھی پیٹ کے 26 مریض اسپتال آئے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عیدالاضحیٰ پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث 7 ہزار سے زائد مریض اسپتال لائےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں