جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے زیر اہتمام شیخین عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میں ضلع بھر کے علماء کرام علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت 174

جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے زیر اہتمام شیخین عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میں ضلع بھر کے علماء کرام علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت

جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے زیر اہتمام شیخین عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میں ضلع بھر کے علماء کرام علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت

ضلع مہمند( افضل صافی سے)..جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے زیر اہتمام شیخین عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میں ضلع بھر کے علماء کرام علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سابقہ ایم این اے شیخ الحدیث مولانا غلام محمد صادق (مرحوم)اور مفتی سید نور شاہ حقانی (مرحوم)کی زندگی کے اصول اور اُن کے مشن کو جاری رکھنے اور پائی تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا۔ معاشرے میں مدارس کی ایک اہم کردار ہے علماء کرام کی مشن کو جاری رکھیں گے۔سلیکٹ حکومت کے خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر مفتی عطاء الرحمن،ضلعی امیر مولانامفتی محمد عارف حقانی، سابقہ سینیٹر حافظ رشید احمد،ضلع نوشہرہ کے

جی ایس مولانا مفتی حاکم علی حقانی،باجوڑ کے سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید،قبائلی اضلاع کے جی ایس مولانا مفتی طاہر اللہ درویش،مولانا رحمان اللہ حقانی اور سابقہ امیر چارسدہ مولان محمد ہاشم خان ودیگر نے کہا۔کہ علماء کرام نے ہمیشہ ملک کے آئین کے تحت اپنے حقوق کیلئے جد وجہد کیا ہے۔ موجودہ نااہل حکومت کے خاتمے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ضلع مہمند کے لاپتہ افراد کو بازیاب کروائے یا عدالت کو پیش کریں۔اگر کوئی قصوار پایا گیا

تو بے شک ان کو سزا دی جائے۔ شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کارکنان اور عوام کی شرکت قابل داد ہیں۔ قبائلی عوام نے برطانیہ سامراج کے خلاف جہاد کیاہے۔ ہم شیخین شیخ الحدیث مولانا غلام محمد صادق (مرحوم)اور مفتی سید نور شاہ حقانی (مرحوم) کی پیروکار ہیں وہ دونوں عظیم مجاہدین تھے۔ان کے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ علم کے سمندر تھے ان دونوں کی زندگیاں ایک بہترین نمونے ہیں اور کھلے کتابوں کی مانند تھے۔ علماء دیو بند اکابرین نے ہمیشہ اسلام کے سربلندی کے لئے قربانی دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں