چوھدری قاسم مجید نے حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے میدان مار لیا، ظفر انور بھرپور محنت کے باوجود الیکشن نہ جیت سکے 280

چوھدری قاسم مجید نے حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے میدان مار لیا، ظفر انور بھرپور محنت کے باوجود الیکشن نہ جیت سکے

چوھدری قاسم مجید نے حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے میدان مار لیا، ظفر انور بھرپور محنت کے باوجود الیکشن نہ جیت سکے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)چوھدری قاسم مجید نے حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے میدان مار لیا، ظفر انور بھرپور محنت کے باوجود الیکشن نہ جیت سکے، مسلم لیگ ن کی بدترین کارکردگی، عظیم بخش نے سب کو حیران کردیاجیالوں کا جشن، قاسم مجید کو ریلی کی شکل میں اسلام گڑھ لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر ناقابل شکست رہی۔ چوھدری عبدالمجید کے الیکشن سے دستبردار ہوجانے کے باوجود پیپلز پارٹی کا چاروں شانے چت کرنے کی خواہش کرنے والوں کی حسرتیں پوری نہ ہوسکیں،

قاسم مجید نے انتہائی مستعدی سے پیپلز پارٹی کی سیٹ کا دفاع کرلیا۔ چوھدری قاسم مجید نے مجموعی طور پر 10377ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چوھدری ظفر انور 9110ووٹو ں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد نذیر انقلابی صرف 5384ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار عظیم بخش چوھدری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

سب کو حیران کر دیا ان کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 4611ہے۔ پیپلز پارٹی کی جیت کے بعد اسلام گڑھ میں جیالوں کا جشن، دن بھر ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نومنتخب ممبر اسمبلی چوھدری قاسم مجید کو چکسواری سے ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں اسلام گڑھ لایا گیا۔ قاسم مجید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میرا فتح عوام کی فتح ہے۔

آپ لوگوں نے جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کو ووٹ دیے اس پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الیکشن مہم کے دوران آپ نے جس طرح دن رات ایک کردیا اس کا پھل ہمیں مل گیا۔ ہمیں ہرانے کے لیے ہر طرح کی سازش کی گئی لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہم سرخرو ہوئے۔ میں انشاء اللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا اور دن رات آپ کے حقوق کی خاطر پہرہ دونگا۔ آپ لوگوں نے چالیس برس تک میرے والد محترم کا ساتھ دیا وہ ہم پر قرض ہے۔ ہم آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں