مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی ادارے کاروباری مراکز بن چکے ہیں، کیپٹن عاصم ملک 222

مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی ادارے کاروباری مراکز بن چکے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی ادارے کاروباری مراکز بن چکے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد۔دبئی(مانیٹرنگ ڈیسل)ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ تعلیم کی ناکافی سہولیات ہیں، اوورسیز پاکستانی بچوں کے لیے قائم پاکستانی سکول معیاری تعلیمی ضروریات پوری نہیں کرپارے، اوورسیز پاکستانی بچے دنیا کے کسی بھی ملک کے بچوں سے صلاحیت میں کم نہیں لیکن انکو وہ تعلیمی ماحول میسر نہیں جو یہاں مقیم دیگر ممالک کے افراد کو دستیاب ہے،

ان کا کہنا ہے اس کے ذمہ دار وہ پاکستانی ہیں جنہوں نے تعلیم کو کاروبار بنایا ہوا ہے لہذا میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ مڈل ایسٹ میں قائم پاکستانی تعلیمی اداروں سے ان افراد کو بے دخل کیا جائے اور ان تعلیمی اداروں کی باگ ڈور ایسے افراد کے حوالے کی جائے جنکا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ اوورسیز پاکستانی بچوں کی تعلیمی صلاحیت کو پروان چڑھانا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں