آزادکشمیر انتخابی نتائج مسترد، ن لیگ کا احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان 195

آزادکشمیر انتخابی نتائج مسترد، ن لیگ کا احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان

آزادکشمیر انتخابی نتائج مسترد، ن لیگ کا احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان

مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابی نتائج مستردکردیےگئے۔

انتخابی نتائج کے خلاف مسلم لیگ ن  نے  آزادکشمیر،پاکستان بھراوربیرون ملک بھر پوراحتجاجی تحریک چلانےکا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بدترین دھاندلی کا مقابلہ کیا،ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،اس پرچپ نہیں بیٹھیں گے، آزادکشمیرکی قیادت کےساتھ مل کرلائحہ عمل طےکریں گے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے امیدواروں نے دھونس دھاندلی کے باجود ڈٹ کر مقابلہ کیا،ملک ایک فیصلہ کن موڑپرکھڑا ہے اور مسلم لیگ ن درست سمت میں ہے۔

 صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر راجامحمدفاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہم نےتاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں،خزانہ آج بھرا ہوا ہے، پارٹی ٹکٹ ہولڈرزکی مخالفت کرنے والوں پر جماعت کے دروازے بندکردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں