بلدیہ ہارون آباد میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) بلدیہ ہارون آباد میں کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف۔سب انجنئیر حکومتی خزانہ کو مختلف مد میں کروڑوں روپے سالانہ نقصان پہنچانا شروع ہو گیا ۔عوامی شکایات کی بھر مار پر ہارون آباد سے منچن آباد ٹرانسفر ہونے پر سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہونے پر ایک ماہ میں تبادلہ واپس کروا لیا گیا۔رشوت نہ دینے پر عوام کے ساتھ بدتمیزی ،بد سلوکی سب انجنئیر باؤ نزیر کا وطیرہ بن گیا۔اعلیٰ افسران بھی اسکے سیاسی اثر روسوخ کے باعث کاروائی کرنے سے گریزاں ۔اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔شہریوں کا سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے سامنے بلدیہ کے سب انجنئیر باؤ نزیر کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ہارون آباد بلدیہ کا سب انجنئیر باؤ نزیر بلدیہ ہارون آباد کا ڈان بن گیا
کرپشن بے نقاب ہونے کے ڈر سے میڈیا پرسن سمیت دیگر خاص شہریوں کو سرکاری پٹرول و ڈیزل کی پرچیاں دینے کی پیشکش کرنے لگا اس سلسلہ میں شہر یوں مشتاق ،امتیاز ،ندیم،شہر یار ،جمیل ودیگر نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باؤ نزیر سب انجنئیر عرصہ دراز سے بلدیہ ہارون آباد میں تعینات ہے اور کرپشن کا بے تاج بادشاہ ہیں ہاکڑہ نہر پر لگی ٹربائنوں پر بھی کرپشن کی جا رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ زیادہ دیکھا کر ٹربائن کے تیل کی مد میں لاکھوں روپے کی مد میں کرپشن اسکے لئے معمولی بات ہے۔
یہ کرپشن آن ریکارڈ ہے جو کہ اعلیٰ افسران گرڈ اسٹیشن لاگ بک سے چیک کر سکتے ہیں اسی طرح ایمرجنسی جنریٹز کے تیل میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے اورڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں،ڈیوٹی منچن آباد بل بلدیہ ہارون آباد سے پاس کروانے سمیت متعدد منصوبوں میں کرپشن کرتے ہوئے اس سب انجنئیر باؤ نزیر نے شہر بھر کی عوام کو واٹرسپلائی میں سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور کر رکھا ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں ۔اس سلسلہ میں شہریوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس بابت نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اس کے آڈٹ کی استدعا کی ہے اور اس کرپٹ سب انجنئیر باؤ نزیر کو فی الفور معطل کر نے کا مطالبہ بھی کیا ہے