ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کی تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت، محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان، صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی و دیگر تمام انتظامات عاشورہ سے قبل یقینی بنایا جائے 179

ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کی تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت، محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان، صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی و دیگر تمام انتظامات عاشورہ سے قبل یقینی بنایا جائے

ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کی تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت، محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان، صفائی ستھرائی،پانی کی فراہمی و دیگر تمام انتظامات عاشورہ سے قبل یقینی بنایا جائے

ٹھٹہ(امین فاروقی سے)ٹھٹہ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ڈرینیج سمیت ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں سے بارشی پانی کی نکاسی مجالس کے دوران بلی کی بلا تعطل فراہمی و دیگر تمام انتظامات عاشورہ سے قبل یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام اور قائدین پر زور دیا

کہ وہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال سے بچا جاسکے۔ انہوں نے انہیں اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران کرونا کے متعلق جاری ایس او پیز پر عملدآمد کرتے ہوئے ماسک کے استعمال اور معاشرتی فاصلے کو یقینی بنائیں اور کرونا سے بچاء کیلئے خود ویکسین لگائیں اور لوگوں کو بھی اس ضمن میں آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریر کرنے سے گریز کیا جائے جبکہ سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم سے شر انگیز مواد شیئر کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور، رینجرز انسپکٹر محمد پرویز، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز، محکمہ پبلک ہیلتھ، صحت، حیسکو، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ عزاداری کونسل کے ضلعی صدر جاوید شاہ، متولی قدم گاہ مولا علی ٹھٹہ علی حسین شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما عبدالحسین شاہ، متولی امام بارگاہ شاہ نجف نادر شاہ، خطیب شاہجہان مسجد ٹھٹہ مولانہ عبدالباسط، خطیب مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی مسجد مولانہ یامین جماری سمیت دیگر مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے متعلقہ عہدیداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس و جلوسوں کی گذرگاہوں سے صفائی ستھرائی،

نکاسی آب، لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ڈرینیج، کھلے میں ہولز کو ڈھکن لگانے، ڈسپوزل سسٹم اور ڈیزل جنریٹرز کو فعال رکھنے سمیت تمام مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس و جلوسوں پر میڈیکل کیمپس قائم کرکے ایمبولینسز، ڈاکٹرز، عملہ اور متعلقہ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی سمیت ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں سے بجلی کی تاروں کی مرمت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں شیعہ اور دیگر مکتبہ فکر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں اور کنٹرول رومز قائم کرکے تمام اداروں کے ساتھ گہرے رابطے میں رہیں

تاکہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹھٹہ جمعہ خان پنھور نےاجلاس کو بتایا کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کی خاطر ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے آس پاس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ خواتین کی مجالس و اجتماع کے دوران لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا جائے گا

تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر رینجرز افسران نے اجلاس کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مشترکہ فلیگ مارچ کیا جائے گا اور شہروں کے داخلی و خارجی سڑکوں پر رینجرز کے جوان سنیپ چیکنگ کریں گے جبکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران سو فیصد رینجرز تعینات ہوگی۔ اس موقع پر علماء کرام کی جانب سے مختلف تجاویز اور مسائل پیش کئے گئے جغ کے حل کیلئۓ ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دہانی کرائی جبکہ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں