محرم الحرام میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ،ڈی پی او 162

محرم الحرام میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ،ڈی پی او

محرم الحرام میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ،ڈی پی او

خانیوال31جولائی 21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کے احکامات کی روشنی میں محکمہ پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں پولیس لائنزخانیوال میں ولنٹینئرز کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جہاں ایلیٹ فورس‘اسپیشل برانچ‘ سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے انسٹرکٹرزکی جانب سے ولنٹینئرز کو تلاشی کے عمل‘میٹل ڈیٹکٹر کے استعمال سمیت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دی گئی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں خانیوال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا‘

پولیس کے ساتھ ساتھ ولنٹیئرز بھی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اس سلسلہ میں پولیس لائن میں ولنٹیئرز کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ولنٹیئرز کو ٹریننگ دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ولنٹیئرز کا محرم الحرام میں بہت اہم کردارہوتا ہے ان کوٹریننگ کا مقصد مجالس وجلوس میں شریک عزاداران کی شناخت کیساتھ شرکاء مجالس وجلوس کی تلاشی کے عمل کو یقینی بنانا ہے تاکہ کوئی ناگہانی واقعہ سرزد نہ ہوسکے

۔ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کی حفاظت اورقیام امن اولین ترجیحات ہیں پولیس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ناصرف چوکس ہے بلکہ کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہے‘میڈیا‘علماء‘تاجر برادری‘وکلاء‘ممبران امن کمیٹی سب ایک ذمہ دار محب وطن پاکستانی اور شہری ہونے کا ثبوت دے کر قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھ مزید مضبوط کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں