ٹھٹھہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹہ شہر اور مکلی کے مختف علاقوں کا دورہ ڈپٹی کمشنر 217

ٹھٹھہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹہ شہر اور مکلی کے مختف علاقوں کا دورہ ڈپٹی کمشنر

ٹھٹھہ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹہ شہر اور مکلی کے مختف علاقوں کا دورہ ڈپٹی کمشنر

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری نے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹہ شہر اور مکلی کے مختف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بیکریز، دودھ، دہی، گوشت، مچھلی، گروسری اور جنرل سٹور، ہوٹل، ریسٹورنٹس، پٹرول پمپس اور دیگر دکانوں کے مالکان اور ان کے عملے کے ویکسینیشن کارڈ چیک کیے اور ماسک کا استعمال سمیت سماجی فاصلے کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹھٹہ اور مکلی میں قاٸم درجنیں دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور ویکسینیشن کارڈ کی عدم موجودگی پر سیل اور جرمانہ عاٸد کرنے سمیت انہیں گرفتار کرکے ویکسینیشن کے بعد دکانیں کھولنے کا حکم دیا جبکہ کٸی دکانداروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے

ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار ٹھٹہ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے ویکسینیشن کارڈ، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کا جائزہ لیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عاٸد کرنے سمیت دکانیں سیل کی جاٸیں۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بعد سیل دکانیں کھولنے کی اجازت دی جاٸے۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں سے ویکسینیشن کارڈ کے بارے میں معلومات لیں اور بغیر ویکسین اور ماسک یا سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ عبدالغفار شیخ، ڈی ایس پی ٹھٹہ جمعہ خان پنہور، مختیارکار ٹھٹہ اقتدار رسول بہرانی، توفیق میمن، ریاض شاہ، عزیز میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں