ٹھٹھہ پر ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ایس ایس پی ٹھٹھہ 161

ٹھٹھہ پر ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ایس ایس پی ٹھٹھہ

ٹھٹھہ پر ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ایس ایس پی ٹھٹھہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ رہزنی اور چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار پسٹل برآمد ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر پورے ضلع میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی پولیس کے کرونا سے بچائو کے بہتر اقدامات کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے

ایس ایچ او و انسپیکٹر دھابیجی تھانہ غلام علی لاکھو اور اے ایس آئی مشتاق حسین پھنور نے بمع اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر آچار سالار لنک روڈ دھابیجی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے دو ملزمان عبدالغنی شیخ اور عالم شیخ کو گرفتارکر کے انکے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی ایک پسٹل برآمد کرکے دھابیجی تھانے میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان دھابیجی میں رہزنی کی واردات میں پولیس کو ملوث تھے

ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے دوسری طرف دھابیجی پولیس کی دو دنوں میں دوسری بڑی کامیابی پر دھابیجی کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان ایس ایچ او و انسپیکٹر غلام علی لاکھو اے ایس آئی مشتاق حسین پھنور اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں