طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل،حملے جاری 146

طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل،حملے جاری

طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل،حملے جاری

کابل(نیوز ایجنسی ) طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔ افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔ افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے ہزاروں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور قندھار میں گزشتہ 20 سال کی بدترین لڑائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں