کراچی، ویکسینیشن سینٹر پر بدنظمی، پولیس کا شہریوں پر لاٹھی چارج 152

کراچی، ویکسینیشن سینٹر پر بدنظمی، پولیس کا شہریوں پر لاٹھی چارج

کراچی، ویکسینیشن سینٹر پر بدنظمی، پولیس کا شہریوں پر لاٹھی چارج

کراچی ( بیورو رپورٹ)کراچی میں آج بھی ویکسینیشن مراکز پر عوام کا ہجوم رہا جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں ویکسینیشن کیلئے آئے افراد کی دھکم پیل پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑگیا۔کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز سناٹا ہے اور چھٹی کا دن ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔ایکسپو سینٹر اور لیاری جنرل اسپتال کے باہر ویکسینیشن کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے افراد دھکم پیل کے باعث مشتعل ہوگئے

جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔دوسری جانب محکمہ صحت نے کراچی میں شدید رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع شرقی میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، ضلع جنوبی میں خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال جبکہ ضلع وسطی میں چلڈرن اسپتال، نیو کراچی گورنمنٹ اسپتال، ضلع غربی میں قطر اسپتال، ملیر میں مراد میمن گوٹھ اسپتال اور کورنگی پانچ نمبر کے سرکاری اسپتال میں قائم ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں