آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں ماہ جولائی کے دوران پولیس کی ایک کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار کی ریکارڈ ریکوری
ڈیرہ غازی خان( فخرالزمان لکھیسر ) آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں ماہ جولائی کے دوران پولیس کی ایک کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار کی ریکارڈ ریکوری،لادی گینگ کے تقریبا خاتمے نے ڈی جی خاں ریجن کے لئے جولائی 2021 کو یادگار بنا دیا،آر پی او فیصل رانا کا ہر قانون شکن کی گرفتاری تک قانونی آپریشن جاری رکھنے کاعزم،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ میں پولیس کی تاریخی کامیابیوم کا سلسلہ جاری ہے
،سال رواں کا ماہ جولائی فی جی خان ریجن کی عوام۔کے لئے اس حوالے سے یادگار اور تاریخی ہے کہ اسی مہینے آر پی او فیصل رانا کی شاندار نتیجہ خیز حکمت عملی کی وجہ سے لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی اسکے ساتھیوں اسماعیل بلچھانی ،نور محمد کی ہلاکت اور رمضان رمزی کی گرفتاری ہوئی جس سے عوام سطحی پر یہ حقیقت پسندانہ بات تسلیم کر لی گئی کہ لادی گینگ کا تقریبا خاتمے ہو گیا،لادی گینگ کے اس تقریبا خاتمے کے بعد ڈی جی خان میں عوام کی طرف سے بھر پور جشن منائے گئے،وکلاء کی طرف سے آر پی او فیصل رانا کو ,,مجاہد،،ڈی آئی جی جبکہ تاجروں کی طرف سے ,,محافظ ڈی جی خان،،ریجن کا خطاب دیا گیا ،رجحان کے کچہ کے علاقے میں قیام امن پر بھی اعلی سطح پر فیصل رانا کے پروفیشنل ازم۔کا اعتراف کیا گیا،ماہ جولائی میں دیگر حوالوں سے بھی پولیس کی کارکردگی قابل رشک رہی، ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس نے 827خطرناک ڈکیت اور گینگسٹز گرفتار کئے
ان سے مجموعی طور پر مختلف وارداتوں کےدوران چھینا جانے والا ایک کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا سامان و نقدی برآمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،ماہ جولائی میں پولیس نے ،2 کلو سے زائد ہیروئن،2 من 17 کلو چرس سمیت بھاری مقدار میں عالمی مارکیٹ کی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے منشیات کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی سمگلنگ کی کوشش ناکام۔بنا دی
،آر پی او فیصل رانا نے اس شاندار کارکردگی کو ٹیم۔ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ ہر فرض شناس پولیس آفیسر اور اہلکار کو دیتے ہوئےبخد کا شکر ادا کیا ہے ،آر پی او کا کہنا تھا کہ قانون پسند طبقات کی طرف سے اعتراف حقیقت کے بعد پولیس کو جو پذیرائی ملی ،وہ بھی ڈی جی خان کی تاریخ میں برسوں یاد رکھنے والے عوامی جلسے اور جلوس ہیں، انشا اللہ ہر قانون شکن کا قانون کے دائرے میں پیچھا جاری تھا ،جاری ہے اور جاری رہے گا.