وزیر اعلٰی پنجاب اور سینیئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،درخواست گزاران کی شکایات کو سن کر فوری طور پر حل کیا گیا 128

وزیر اعلٰی پنجاب اور سینیئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،درخواست گزاران کی شکایات کو سن کر فوری طور پر حل کیا گیا

وزیر اعلٰی پنجاب اور سینیئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،درخواست گزاران کی شکایات کو سن کر فوری طور پر حل کیا گیا

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سینیئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقادتحصیل ہارون آباد کے احاطہ تحصیل آفس میں کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کا تمام عملہ بشمول تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری اور کمپیوٹر سینٹر کا عملہ بھی موجود تھا اور درخواست گزاران کی شکایات کو سن کر فوری طور پر حل کیا گیا

ریونیو عوامی کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ایک چھت تلے ریونیو کی تمام سہولیات فراہم کرنا اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام الناس کی سہولت کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے

کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے محکمہ ریونیو سے متعلقہ تمام معاملات کے حل اور شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا ہے عوام و الناس کسی بھی شکایات کی صورت میں مجھے فی الفور مطلع کریں عوام و الناس کو درپیش مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں