اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی اور لڑنے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی ہے۔
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
The DC Islamabad @hamzashafqaat is requested to arrest the couple, who displayed extreme obscenity in public in the federal capital.
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) August 2, 2021
اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ان کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ آگاہ کریں۔
یہ بھی معلوم نہیں ہوسکتا ہے کہ فوٹو شوٹ کرانے والے لڑکا اور لڑکی کون ہیں اور ان کی جانب سے بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔