عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
عاصم سلیم باجوہ نےچیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے امورِ سی پیک مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا، وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔
I bow my head before Allah Almighty for giving me an opportunity to raise & steer the important institution of CPEC Authority as one window for all CPEC projects, charting the future direction. Wouldn’t have been possible without full confidence& support of the PM & his Govt-1/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا جبکہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالد منصور میں سی پیک کو آگے لےجانےکی پوری صلاحیت ہے۔