ضلع خانیوال میں پرائس مجسٹریٹس کا نا جائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری، ڈپٹی کمشنر خانیوال 172

ضلع خانیوال میں پرائس مجسٹریٹس کا نا جائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری، ڈپٹی کمشنر خانیوال

ضلع خانیوال میں پرائس مجسٹریٹس کا نا جائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری، ڈپٹی کمشنر خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہےکہ ضلع خانیوال میں پرائس مجسٹریٹس کا نا جائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری ہے یہ بات انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اےڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا

کہ تاجروں کو کسی صورت عوام سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس تمام صلاحتیں وقف کر دیں۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر ایف آئی آرز، بھاری جرمانے اور ان کی دکانیں سیل کی جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع خانیوال میں ایک دن میں پرائس مجسٹریٹس نے732-معائنہ جات,95-نا جائیز منافع خوروں کو2-لاکھ روپے جرمانہ, 2-ایف ائی آرز اور ا کو ایک کو جیل بھیجوایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں