سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے 147

سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

عمران خان نے قیوم نیازی کے نام کی منظوری دی تھی: فائل فوٹو
عمران خان نے قیوم نیازی کے نام کی منظوری دی تھی: فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری اکبر لطیف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے 15 ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل آج ہی وزیراعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا امیدار نامزد کیا تھا جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کی تھی۔

سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہےکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے 32 نشستوں لی تھی جب کہ پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں