جےکےایل ایف سب ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد 155

جےکےایل ایف سب ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد

جےکےایل ایف سب ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد

مظفرآباد(بنارس راجپوت سے) جےکےایل ایف سب ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی اور پس پردہ رچائی جانے والی سازش پر تمام شرکاء نے گفتگو کی، اس تقریب کے مہمان خصوصی لبریشن فرنٹ کی عبوری مرکزی کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سیف الدین تھے جنہوں نے ریاست کی وحدت پر ممکنہ جارحیت کی کوشش کے متعلق نوجوانوں کو آگا کرتے ہوئے

انکی ذمہداریوں کا احساس دلاتے ہوئے زور دیا کہ نوجوان اب جاگ جائیں اور اپنی شناخت کے لیے اپنی ریاست کی بقاء کے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، اجلاس میں متفقہ طور پہ طہ ہوا کے ہم اپنے تشخص اور ریاست کو متحد اور اس کی آزادی کے لیے بڑے سے بڑا قدم اٹھائیں گے تمام سازشی عناصر کو متنبے کیا جاتا ہے
دیگر شرکاء میں بشیر لون، بشارت نوری، قاری ضیاء المصطفی منور، قاری اقبال کشمیری، راجہ غلام ربانی، حبیب خان بابر، راجہ ظہیر، جمشید اعوان، موسی خان، رضوان عباسی، ندیم میر، زاہد اعوان، طیب کاظمی اور راجہ عاصم رزاق تھے، جے۔کے۔ایس۔ایل۔ایف سے ضلع مظفرآباد کے رہنما سعد راجپوت نے شرکت کی۔
اس تقریب میں لبریشن فرنٹ ضلع مظفرآباد کی باڈی بھی منتخب کی گئی، ضلع مظفرآباد کے صدارت کے لیے راجہ عاصم رزاق منتخب جبکہ سینیئر نائب صدر اقبال کشمیری، نائب صدر عبدالمجید لون، جنرل سیکرٹری حبیب بابر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران اعوان، جوائنٹ سیکرٹری رضوان عباسی، سیکرٹری انفارمیشن بنارس راجپوت، سیکرٹری مالیات صابر میر،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں