ضلع مہمند۔خویزئی آٹا بازار میں ایم این اے اور ڈی سی مہمند کے قیادت میں یومِ استحصال کشمیر واک 147

ضلع مہمند۔خویزئی آٹا بازار میں ایم این اے اور ڈی سی مہمند کے قیادت میں یومِ استحصال کشمیر واک

ضلع مہمند۔خویزئی آٹا بازار میں ایم این اے اور ڈی سی مہمند کے قیادت میں یومِ استحصال کشمیر واک

ضلع مہمند ( افضل صافی سے)ضلع مہمند۔خویزئی آٹا بازار میں ایم این اے اور ڈی سی مہمند کے قیادت میں یومِ استحصال کشمیر واک۔ واک میں سرکاری اہلکاروں سمیت قومی مشران و عوام کا سینکڑوں کے تعداد میں شرکت۔جبکہ خویزئی سم غاخے میں ڈی سی غلام حبیب نے چیڑھ کا پودا لگا کر علاقے میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا شجرکاری مہم افتتاح کے موقع پر ڈی سی مہمند کا عوام سے ایک بشر ایک شجر لگانے کی اپیل۔

موسمی تبدیلی پر قابو جنگلات لگانے سے ممکن ہے۔ ڈی سی غلام حبیب، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ڈی سی غلام حبیب کی قیادت میں تحصیل خویزئی آٹا بازار میں یومِ استحصال کشمیر واک ہوا۔ واک میں ایم این اے ساجد خان، ڈی پی او صلاح الدین،ڈی ایف اوسید لطیف حسین، اسسٹنٹ کمشنرز،ریسکیو 1122کے اہلکاروں،لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں،قومی مشران،طلباء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے مودی سرکار کے مظالم اورریاست کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے

۔اور اقوام عالم سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو توجہ اور مظلوم کشمیریوں کی خودارادیت کا پرزور نعرے لگائے۔یومِ استحصال کشمیر واک کے بعد سم غاخے میں ڈی سی مہمند نے چیڑھ کا پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے نمائندوں، ایم این اے، قومی مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی سی مہمند غلام حبیب اور ایم این اے نے شجر کاری تقریب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ اس افتتاحی موقع پر علاقے میں ساٹھ ہزار پودوں پر مشتمل جنگل لگانے سمیت 14 اگست تک دو لاکھ پودے لگانے کا حدف حاصل کر لیں گے۔ اور عوام سے ایک بشر ایک شجر لگانے کی اپیل کی۔ کیونکہ موسمی تبدیلی پر قابو صرف جنگلات لگانے سے ممکن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں