کشمیریوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑوں گا، عمران خان 118

کشمیریوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑوں گا، عمران خان

کشمیریوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑوں گا، عمران خان

اسلام آباد (وقائع نگار ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارت غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کررہا ہے ، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا ، پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔جمعرات کو ’یوم استحصال کشمیر‘ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو کئے گئے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 2 سال مکمل ہو گئے ۔ان دو سالوں میں دنیا نے زیرتسلط کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کا غیر معمولی ظلم و جبر دیکھ لیا ہے۔دنیا کشمیریوں کی شناخت کو تباہ کرنے اور آبادی کے تناسب کو طاقت کے ذریعے بدلنے کی بھارتی کوششوں کو بھی دیکھ رہی ہے

۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ظلم و جبر آر ایس ایس کے ہندو توا نظریئے کا تسلسل ہے ، آج بھارت اپنے جابرانہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کااستحکام تباہ کر رہا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنےمستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملنے تک آواز بلند کرتارہوں گا، انشاء اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں