وزیراعظم پاکستان کے وژن، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح 179

وزیراعظم پاکستان کے وژن، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

وزیراعظم پاکستان کے وژن، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) وزیراعظم پاکستان کے وژن، حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے تحصیل کمپلیکس جہانیاں میں محکمہ جنگلات خانیوال کے آفیسر زاہد محمود اور معززین علاقہ کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ “خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت چھٹے ہفتے کی سرگرمیوں سرسبز شاداب مہم کا آغاز ہو گیا ہے. ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے میں ہر شہری اپنا اپنا کردار ادا کریں

اور ایک ایک پودا ضرور لگائیں پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے، اس سے ماحول سازگار ہوگا، بارشیں زیادہ ہوں گی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گی مزید انھوں نے تحصیل جہانیاں کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا ٹارگٹ مکمّل کریں اور لگائیں گے پودوں کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے اس موقع پر نمبردار چوہدری طاہر رندھاوا بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں