سندھ کے قدیمی گوٹھ عبدالوھاب جوکھیہ دھابیجی مین نیشنل ہائی وے پر ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم 162

سندھ کے قدیمی گوٹھ عبدالوھاب جوکھیہ دھابیجی مین نیشنل ہائی وے پر ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم

سندھ کے قدیمی گوٹھ عبدالوھاب جوکھیہ دھابیجی مین نیشنل ہائی وے پر ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف)سندھ کے قدیمی گوٹھ عبدالوھاب جوکھیہ دھابیجی مین نیشنل ہائی وے پر ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہے شہر میں گاوں جیسا منظر پیش کرنے والا عبدالوھاب جوکھیہ گاوں میں مرد خواتین اور بچے پڑھے لکھے اور تعلیمی سرگرمیوں سے وابسطہ ہیں گذشتہ روز میڈیا کی ٹیم کے دورہ کے وقت مکینوں نے بتایا کہ ہم یہاں پاکستان بننے سے قبل کے رہائش پذیر ہیں ہمارے بڑھوں نے تعلیم پر توجہ دی جسکی وجہ سے آج بھی مذکورہ گوٹھ کے تمام مکین مردو خواتین تعلیم کے زیور سے آراستہ اور گریجویٹ ہیں

جنمیں اکثر کی تعداد سرکاری غیر سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے شعبہ سے وابسطہ ہے گوٹھ عبدالوھاب جوکھیہ میں پینے کا صاف پانی گیس کی سہولت اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہے قریب کی فیکٹری کا سارا گندہ زہریلہ پانی کا ایک بڑا نالہ یہاں سے گذرتا ہے جسکی وجہ سے آشوب چشم سمیت دیگر مہلک بیماریوں نے یہاں کے مکینوں کو جکڑ کر رکھا ہے اس جدید اور سہولیات والے دور میں بھی مذکورہ گوٹھ پچاس سال پیچھے کو ہے خواتین لکڑیوں پر کھانا بنابنا کر ٹی بی جیسی بیماری کا بھی شکار ہوجاتی ہیں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باوجود گوٹھ مکینوں نے کبھی بھی صبر شکر کا دامن ہاتھ سے نہی چھوڑا ہے

ان حالات میں بھی قومی صوبائ ثقافتی پروگرامز اس گاوں کی زینت بنا کرتے ہیں اس گاوں کی ایک محنتی پڑھی لکھی بچی فضیلا جوکھیو نے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینیٹر سسئ پلیجو ایم پی اے جام اویس جوکھیو سمیٹ ڈی سی ٹھٹھہ و دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ سندھ اور پاکستان کی بیٹی کے دکھ درد کو سمجھا جائے اور میرے آبائ گاوں عبدالوھاب جوکھیو کو بنادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں