سندھ کے ورثہ بھنمبھور کا ناپ کرایا جائے ورثہ کی ایراضی کو اسکے اصل کی طرف لوٹایا جائے، خدا ڈنو شاہ 161

سندھ کے ورثہ بھنمبھور کا ناپ کرایا جائے ورثہ کی ایراضی کو اسکے اصل کی طرف لوٹایا جائے، خدا ڈنو شاہ

سندھ کے ورثہ بھنمبھور کا ناپ کرایا جائے ورثہ کی ایراضی کو اسکے اصل کی طرف لوٹایا جائے، خدا ڈنو شاہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف)سندھ انڈیجنس رائٹ الائنس کے رہنماء خدا ڈنو شاہ نے کہا ہیکہ سندھ کے ورثہ بھنمبھور کا ناپ کرایا جائے ورثہ کی ایراضی کو اسکے اصل کی طرف لوٹایا جائے محکمہ ثقافت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دیگر صورت کالے ناگ سندھی ورثہ ہڑپ کرجائیں گے سپریم کورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھنمبھور زمین کی 640 ایکڑ ایراضی کی حد بندی کرنے کے ساتھ ساتھ لینڈ مافیا اور روینیو کو بے نقاب کرکے سندھ دشمنی اور غداری کا مقدمہ درج کرانا چاہئے بھنبھور جو ایشیاء میں ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے یہاں غیرملکی مندوبین اور ثقافتی نوادرات کو ڈھونڈننے والوں کی آمد آمد رہتی ہے

یہاں انٹرنیشنل ثقافتی کانفرنس اور میلے لگتے رہے ہیں لیکن 1998 کے بعد اس دھرتی سے غداری کرتے ہوئے یہاں کے نمک خاہ اور منتخب نمائندوں نے اس زمین کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا زرعی زمینوں فارم ہاوسوں اور مرغی فارموں کے لئے تاریخی ورثہ کے دل پر چھریاں چلا چلا کر اسے ٹکڑے کر ڈالا آج اس تاریخی ورثہ کی حیثیت برائے نام ہوکر رہ گئ ہے جبکہ تازہ ظلم یہ سامنے آیا کہ اب نئ ری ریٹ کے تحت اسے دیھ ان سروے میں ڈالا گیا ہے جو کسی صورت برداشت نہی خدا ڈنو شاہ نے ڈی سی ٹھٹھہ کو متوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ فوری بھنمبھور کی سرزمین پر جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور تاریخی ورثہ کو بچائے دیگر صورت جلد لائحہ عمل تربیت دیکر احتجاج دھرنے دئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں