اسلام گڑھ میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور لاک ڈاون ویکسینشن کے حوالے سے انتظامیہ اور تاجر برادی کا اجلاس 238

اسلام گڑھ میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور لاک ڈاون ویکسینشن کے حوالے سے انتظامیہ اور تاجر برادی کا اجلاس

اسلام گڑھ میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور لاک ڈاون ویکسینشن کے حوالے سے انتظامیہ اور تاجر برادی کا اجلاس

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)اسلام گڑھ میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور لاک ڈاون ویکسینشن کے حوالے سے انتظامیہ اور تاجر برادی کا اجلاس ۔اجلاس میں نائب تحصیلدار راجہ آصف منیر .ایس ایچ او اسلام گڑھ راجہ عامر فاروق۔انچارج رورل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر شکیل احمد۔ صدر انجمن تاجراں الحاج محمد یونس چوہدری کی سربراہی میں تاجر راہنماوں کی شرکت ۔تاجر برادری نے دو دن لاک ڈاون کو مسترد کر دیا انتظامیہ کا جمعہ اور ہفتے لاک ڈاون کرنے کے لیے NCO کو تحریک۔تاجروں کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے ناٸب تحصیلدار کی تحریک پر رورل ہیلتھ انچارج ڈاکٹر شکیل احمد نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا واٸرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کے سلسلہ میں نیابت اسلام گڑھ میں ناٸب تحصیلدار اسلام گڑھ راجہ آصف منیر کی کال پر اجلاس طلب کیا گیا۔جس میں ایس ایچ او اسلام گڑھ راجہ عامر فاروق۔انچارج رورل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر شکیل احمد ۔ اے ایس آٸی گلنواز چوہدری اور انجمن تاجراں کے صدر الحاج محمد یونس چوہدری ۔سرپرست اعلی چوہدری پرویز اختر ۔تاجر راہنماوں لالہ تصدق علی رفیقی۔حاجی محمدریاض۔حاجی محمد یعقوب۔راشد محمود زرگر ۔سجاد احمد گوگا۔حاجی شکیل احمد۔محمدشفیق۔ اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ناٸب تحصیلدار راجہ آصف منیر نے تاجر برادری کو کرونا کی شدید لہر کے حوالے سے اگاہ کیا

اور حالیہ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں تاجر برادری سے اپیل کی کہ ماضی کی وہ لاک ڈاون پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں اسلام گڑھ کے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے گزشتہ روز میرپور میں ہونے والی میٹنگ میں تاجر برادری کی درخواست اور مشکلات کے پیش نظر کمشنر صاحب نے ہفتہ اتوار کی بجاے جمعہ اور ہفتہ لاک ڈاون کی تحریک کر دی منظوری کے بعد جمعہ اور ہفتہ دو دن مکمل لاک ڈاون ہو گا۔جو 31اگست تک جاری رہے گا تمام دوکاندار کرونا ویکسین فوری طور پر لگواہیں ۔ویکسین نہ لگوانے والے دوکانداروں کی دوکانیں بند کر دی جاہیں گی ۔تاجر برادری کی درخواست پر انچارج رورل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے دو دن بازار میں 9/10اگست کو کرونا ویکسین کیمپ لگانے کی یقین دہانی کرواٸی

جس میں صرف دوکانداروں کو ویکسین لگاٸی جاے گی۔ایس ایچ او راجہ عامر فاروق نے تاجر راہنماوں پر زور دیا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم بھی آپ کے ساتھ جس قدر ممکن ہوا تعاون کریں گے۔ایس اوپیز پر عمل یقینی بناے ہم آپ کی مشکلات سے اگاہ ہیں لیکن کرونا کی اس خطر ناک لہر کے پیش نظر لاپروائی نہیں کی جاسکتی۔۔تاجر راہنماوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنرمیرپور سے تاجر برادری کی مشکلات کے پیش نظر مطالبہ کیا کہ دو دن کی بجاے صرف ایک دن جمعہ کو لاک ڈاون کیا جاے ہم نے پہلے بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے اور قانون کی پاسداری جاری رکھیں لیکن انتظامیہ بھی ہماری مشکلات کودیکھتے دو دن کا لاک ڈاون ختم کریں ۔ہم ہر قسم کاتعاون کریں گے۔ایس او پیز پرعمل یقینی بناہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں