وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے خانیوال کا دورہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام میں تیزی آگئی-وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور محکموں کی سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا اور ڈی سی دفتر میں اجلاس کی صدارت کی- وفاقی وزیر کو اس موقع پر سالانہ ترقیاتی پرگرام،ریپ سمیت دیگر منصوبوں،محرم الحرام کیلئے سیکورٹی پلان،محکمہ صحت،تعلیم،لائیو سٹاک،کالجز کی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے-
جبکہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے بریفنگ دی- بلڈنگز،پولیس،روڈز،لائیو سٹاک،تعلیم و دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی- وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے،میٹریل کی کوالٹی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود پسماندہ اضلاع کی ترقی ہر فوکس کئے ہوئے ہیں محکمہ لائیو سٹاک دورہ افتادہ علاقوں میں میں جانوروں کی ویکسینینش تیز کرے-انہوں نے کہاکہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے
ہماری پہلی ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیئے-انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کو پرامن رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کو آن بورڈ رکھا جائے-مہنگائی کے کنٹرول کے لئے سخت اقدامات اٹھائے-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق تمام اداروں کے سربراہان کو عوام کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا پابند کیا گیا ہے- ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔