تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی اداروں کا کر دار اہمیت کا حامل ہے ،میاں محمد ریاض 94

تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی اداروں کا کر دار اہمیت کا حامل ہے ،میاں محمد ریاض

تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی اداروں کا کر دار اہمیت کا حامل ہے ،میاں محمد ریاض

دولتالہ(نوید افسر راجہ نمائندہ خصوصی د دولتالہ) تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی اداروں کا کر دار اہمیت کا حامل ہے بچوں کو معیار تعلیم کی فراہمی میں نجی تعلیمی ادارے مثبت کر دار ادا کر رہے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر حصوصی توجہ دیں تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی اداروں کا کر دار لائق تحسین ہے اساتذہ کرام بچوں کو محنت و لگن سے پڑھایا کریں تاکہ بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

ان خیالات کا اظہار ریجنل ہیڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میاں محمد ریاض،ماہر تعلیم چوہدری محبوب حسین،زاہد منظور حسین نے ڈہوک بدھال میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرائیں نجی تعلیمی اداروں سے یہی فار غ التحصیل بچے آگے جا کر ملک و ملت کا نام روشن کر تے ہیں

انہوں نے مزید کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جانا چاہیے تقریب میں صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی،چیئرمین نوید افسر راجہ،نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی چوہدری وقار احمد ،لعل شوکت،مسعود احمد،عدنان نعیم،محمد علی،محمد شکیل سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں