ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونیوالے جلوسوں کے روٹس کا آغاز سے اختتام تک تفصیلی معائنہ 165

ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونیوالے جلوسوں کے روٹس کا آغاز سے اختتام تک تفصیلی معائنہ

ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونیوالے جلوسوں کے روٹس کا آغاز سے اختتام تک تفصیلی معائنہ

خانیوال 10اگست21 (سعید احمد بھٹی) محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداروں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہوگئی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے سکیورٹی ودیگرانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے 6 اور10محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیااس موقع پر ممبران امن کمیٹی اورپولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونیوالے 6اور10محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا آغاز سے اختتام تک تفصیلی معائنہ کیا اور روٹس کے اطراف لنگ راستوں‘صفائی‘ناجائزتجاوزات‘سڑکوں کی مرمت‘لائٹس اورسکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا تفصیلی جائزہ لیا

۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ 6اور10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائیگی‘جلوسوں کے اطراف لنک راستوں کو خاردارتاروں سے بندکردیا جائیگاکسی بھی شخص کو بغیر تلاشی کے جلوس ومجالس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی‘جلوسوں کے راستوں پر آنیوالی عمارتوں پرپولیس اہلکارالرٹ رہیں گے اورفول پروف سکیورٹی کا مقصدعزاداران کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اس سلسلہ میں منتظمین مجالس وجلوس پولیس کیساتھ اپنا مثبت تعاون جاری رکھیں گے

۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے محکمہ صحت،ریسکیو 1122,سول ڈیفینس اہلکاروں کی جلوسوں کے ساتھ اور امام بارگاہوں پر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں -انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر کورونا ویکسینیشن کیمپس لگائے جائینگے منتظمین جلوس اور مجالس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں