کراچی یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ ثانی سسر رسول حضرت عمر فاروق ؓ نکالا گیا اہلسنّت والجماعت کراچی 219

کراچی یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ ثانی سسر رسول حضرت عمر فاروق ؓ نکالا گیا اہلسنّت والجماعت کراچی

کراچی یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ ثانی سسر رسول حضرت عمر فاروق ؓ نکالا گیا اہلسنّت والجماعت کراچی

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کی زیر پرستی عظیم الشان فقید المثال مدح صحابہ واحتجاجی جلوس بسلسلہ یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ ثانی سسر رسول حضرت عمر فاروق ؓ نکالا گیا،شہرکراچی کے 18 ٹاؤنز سے بڑی تعداد پر مشتمل 18 جلوس نکالے گئے جو آگے لسبیلہ پہنچ کر ایک مرکزی اور بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گیا، تاریخ کا بہت بڑا جلوس لسبیلہ سے مزارقائد تک پیدل روانہ ہوا حکومت کی جانب سے دی گئی مکمل فل پروف سکیورٹی میں، اس جلوس میں بچے بوڑھے اور جوان بلکہ کچھ معزور افراد بھی شامل تھے جو حضرت عمر فاروق ؓ سے محبت کا اظہار کرنے جلوس میں شریک تھے، مجمع عام میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت عمر فاروق رض کی شان و منقبت میں مختلف احادیث درج تھی، اور حکومت وقت سے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کے مطالبے بھی درج تھی ۔
جلوس کی قیادت مولانا محمد احمدلدھیانوی مرکزی سرپرست اہل سنت والجماعت،علامہ غازی اورنگزیب فاروقی مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان، قائد کراچی مولانا ربنواز حنفی ودیگر ڈویژنل زمہ داران فرمارہے تھے، جلوس کے اختتام قائد اہلسنّت نے مجمع عام سے خطاب فرمایاجلوس میں سیاسی،وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف دینی جماعتوں کے قائدین نے خصوصی شرکت کی، اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے زمہ داران مولانامحی الدین شاہ۔ سلیم کھتری، قاری عبدالوہاب، امیر فضل خالق ، مولانا شکیل الرحمن فاروقی صاحب،مولانا عبدالرافع شاہ بخاری ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ ودیگر راہنماؤں نے خصوصی خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق رض وہ شخصیت ہیں جن کے آنے سے مسلمانوں نے بیت اللہ میں نماز ادا کی، عمر وہ ہے جسکے اسلام لانے سے آسمان کے فرشتے بھی خوش ہوئے تھے، حضرت عمر وہ ہیں جنہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے اسلام کی حفاظت کیلئے مانگا،حضرت عمر رض وہ ہیں جن کے دور میں اسلام کو غلبہ ملا، حضرت عمر رض وہ شخصیت ہیں جنکے دور میں اسلام 22لاکھ مربع میل پر پھیلا، حضرت عمر ؓ وہ ہیں جن کے دور میں اسلام کو بہت ساری فتوحات ملیں، حضرت عمر رض وہ شخصیت ہیں جو زمین پر جو رائے دیتے ہیں اللہ اسے قرآن بنا کر نازل فرماتے ہیں، اہلسنت قوم ملک پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اتنے عظیم المرتبہ صحابی خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کرکے اسے سرکاری سطح پر خراج تحسین پیش کی جائے،پرنٹ میڈیا،الیٹرونک میڈیا اور ٹی وی چینلز پر ان کے دور خلافت کے خوبصورت کارناموں کا ذکر کیا جائے۔
اہلسنت والجماعت صوبہ سندھ کے راہنما مولانا ربنواز حنفی صاحب کا کہنا تھا ہمارا راستہ روکنے والے نوٹ کریں کل تمہارا راستہ حوض کوثر پر ابوبکرو عمر رض روکیں گئے،یہ بات یاد رکھو ہم اصحاب رسول کی عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گئے،حضرت عمر فاروق ؓوہ انسان ہیں جو آج بھی پیغمبر صلی اللہ کے پہلو میں آرام فرما ہیں، خیبرپختونخواہ حکومت ہر سال یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کرتی ہے لیکن ہمارے وزیر اعلی صاحب کو حضرت عمر رض کی شخصیت کے حوالے سے پتہ ہی نہیں، مسلم اکثریتی ملک میں ایسے وزیر اعلی کا ہونا سوالیہ نشان ہے۔
مولانا اورنگزیب فاروقی صاحب مرکزی صدر اہل سنت والجماعت کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں ہمارے جلوس کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے، مجھے ایک لیٹر موصول ہوا جو ہوم ڈیپارٹ کی طرف سے جاری ہوا تھا جس میں مختلف شقیں لکھی ہوئیں تھی، 15ویں شق میں لکھا ہوا تھا کہ یکم محرم الحرام کو کوئی جلوس نہیں نکلے گا، میں ڈی جی، آئی جی سندھ،اداروں کے زمہ داران، ہوم ڈیپارٹ کے زمہ داران اور حکومت وقت سے پوچھنا چاہتا ہوں یہ ہمارے جلوس کو روکنے والا شخص کون ہے؟ اسے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس 15 ویں شق لکھنے والے شخص پر کمیشن بٹھائی جائے، اور تفتیش کی جائے،یہ کالی بھیڑیں ہیں جو یکم محرم الحرام کے جلوس کو روکنے اور10 محرم الحرام کے جلوس کی اجازت دے کر فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں،اور سندھ کے جن جن اضلاع میں ہمارے جلوس کو روکا گیا ہے

ہم ان اضلاع میں 10 محرم سے پہلے پہلے جلوس نکالیں گئے،ہمارے جلوسوں کو روکنے والو تم کل اس عوام کی پاس ہی آؤ گئے ووٹوں کیلئے، یہ قوم تمہیں پکڑے گی اور تم سے جواب مانگے گی، کہ اہلسنت کے حقوق کیوں غصب کئے گئے،تمہیں جواب دینا پڑے گا، عوام اہلسنت پورے ملک میں سیمینار کا انعقاد کریں،اور خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رض کی شان ومنقبت بیاں کریں،اہلسنت والجماعت کے کارکنان اپنے دائیں بائیں کڑی نظر رکھیں، جہان کوئی غیر قانونی کام دیکھیں، یا کسی مجلس میں اصحاب رسول کی گستاخی ہورہی ہو تو قانون کا سہارا لیں،اداروں سے سوال کرتا ہوں کہ 10 محرم الحرام کو گستاخی کرنے والا تقی جعفر کہاں ہے،؟ اب تک قانون کی گرفت سے آزاد کیوں؟ قاتل نامعلوم ہیں لیکن گستاخ تو معلوم ہیں نا۔
مولانا محمد احمد لدھیانوی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں انبیاء کے بعد سب سے مقدس ترین ہستیاں اصحاب محمد ہیں، یارو اس سے بڑا مرتبہ کیا ہو گا کہ جن کی تعریفوں میں اللہ تعالی قرآن مجید کی سارے بارہنسو آیات نازل فرمائے، ہم نے اپنی زندگیاں ان اصحاب رسول کی غلامی میں اور ان کے تقدس میں کھپادی ہیں، ہم اصحاب محمد کے تحفظ کیلئے اپنی جان فداکرنے کو تیار ہیں، حکومت سندھ کا رویہ اہلسنت عوام کے ساتھ ناروا ہے،

ہم ایک عرصے سے اس چیز کو نوٹ کرتے ہوئے آرہے ہیں، مزید ہم سے برداشت کی توقع نہ رکھیں، ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے کیونکہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی قسم کی کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتی، جبکہ حکومت سندھ یکم محرم الحرام کے مدح صحابہ جلوس میں رکاوٹ پیدا کرکے اپنی اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے، ہم اس ناروا سلوک کے خلاف موثر اور توانا آواز بنانے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں