خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یوم آزادی پاکستان کی سادہ تقریب کا انعقاد 145

خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یوم آزادی پاکستان کی سادہ تقریب کا انعقاد

خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج یوم آزادی پاکستان کی سادہ تقریب کا انعقاد

خانیوال12اگست21 (سعید احمد بھٹی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے تحت خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے جونیئرونگ میں کوروناایس اوپیز کے مطابق ہفتہ یوم آزادی پاکستان کی سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمداعظم خان تھے اس موقع وائس پرنسپل عمران شعیب‘ جونیئرونگ ایگزیکٹو مسز شازیہ احمد کھگہ‘ایڈمن آفیسرمحمداقبال‘ اساتذہ اوربچے شریک تھے۔لیفٹیننٹ کرنل (ر)محمداعظم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ بچوں کو آزادی پاکستان کے حوالہ سے آگاہی دیں تاکہ تاکہ یہ بچے اپنے آنے والے روشن مستقبل میں ملک کو روشن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا رسکیں‘

آزادی کی نعمت کا تقاضا ہے کہ ہم ملک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خود کو وقف کردیں‘مصائب مشکلات اور بیش بہاقربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے آج کے بچے مستقبل کے معمارہیں جن کو آگے جاکر اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اساتذہ ان معماروں کی صلاحیتوں میں نکھارپیدکریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاکراپنا آپ منوائیں‘ پاکستانی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آنے والے نسلوں میں اعتماد پیدا کرکے انکی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کرنا ہو گی۔وائس پرنسپل عمران شعیب اورجونیئرونگ ایگزیکٹو مسز شازیہ احمد کھگہ نے کہاکہ پاکستان کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا اور قائد اعظم نے پورا کیا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے سے زیادہ شدت سے پاکستان کی بقاء و سلامتی اور اسے سنوارنے اور ترقی دینے کا متحد ہوکر عہد کیا جائے‘

اسلام ہمیں یکجہتی، یگانگت اور وحدت ملی کا درس دیتا ہے بطور پاکستانی ان سنہری اصولوں پر چل کر ہی ہم ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔مقررین نے کہاکہ ہماری دلیر اور مضبوط افواج، ہماری آزادی کا نشان ہیں اور خودمختاری کی علامت ہیں آزادی پاکستان تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قومی و ملکی سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر پورا سکول پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔بعدازاں پرنسپل ادارہ ہذا لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اعظم خان نے وائس پرنسپل عمران شعیب‘انچارج جونیئرونگ مسز شازیہ احمد کھگہ‘ایڈ من آفیسرمحمداقبال اورننھے بچوں کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت سکول کے لان میں پودے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں