جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دو روزہ جھنڈا لہرائو پودا لگائو مہم لانچ کردی 136

جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دو روزہ جھنڈا لہرائو پودا لگائو مہم لانچ کردی

جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دو روزہ جھنڈا لہرائو پودا لگائو مہم لانچ کردی

خانیوال 13اگست (سعید احمد بھٹی) جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دو روزہ جھنڈا لہرائو پودا لگائو مہم لانچ کردی-محکمہ تحفظ ماحول اور یونی لیور فیکٹری کے اشتراک شروع کی جانے والی مہم کے دوران شہریوں میں پودے تقسیم کئے جائینگے اور ان کو شجر کاری کی افادیت بارے آگاہی دی جائیگی-ڈپٹی آغا کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے شہریوں میں پودے تقسیم کرکے مہم کا آغاز کیا-خانیوال شہر میں دو دن کے دوران شہریوں میں ایک ہزار سایہ دار اور پھلدار پودے تقسیم کئے جائینگے

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہر شہری پودا لگا کر مہم میں حصہ ڈالے-انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا واحد حل شجر کاری ہے نجی شعبہ اور شہریوں کے تعاون سے خانیوال کو سرسبز بنا کردم لینگے-انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبہ کی معترف ہے وزیر اعلی پنجاب کی کی ہدایت پر خانیوال کو خوبصورت ضلع بنایا جائیگا-اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم اور یونی لیور کی انتظامیہ بھی ہمراہ تھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں