ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرمحمدعلی وسیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 134

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرمحمدعلی وسیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرمحمدعلی وسیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

خانیوال 13اگست21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفسیرمحمدعلی وسیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالا کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی‘خطرناک ڈکیت گینگ کے 6سرگر م ارکان گرفتاراور8لاکھ روپے نقدی اور6موٹرسائیکل برآمد‘ڈی پی او کی ایس ایچ اوپولیس ٹیم کو شاباش۔یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی

جس کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم کے احکامات اورضروری گائیڈ لائن کی روشنی میں ایس ایچ او صدرکبیروالا شعبان خالد گورایہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف جنگ میں دبنگ کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرگرم ارکان گرفتارکرلیے‘گرفتارملزمان میں شہباز‘ عبدالخالق‘ اجمل‘قاسم‘ ملازم حسین اور ثقلین شامل ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے اورضلع خانیوال کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھے اورلوگوں کو ان کے قیمتی جان ومال سے محروم کررہے تھے

جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہو ں نے ایس ایچ او صدرکبیروالا شعبان خالد گورایہ کو ڈکیت گینگز کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا جس پر انہو ں نے شبانہ روز محنت اوراپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اوران سے 08لاکھ روپے نقدی‘ 06 عدد موٹر سائیکل اورناجائز اسلحہ رپیٹر 12بور‘3عدد پسٹل معہ گولیاں برآمد کی گئیں۔انہو ں نے بتایاکہ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے۔ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالا شعبان خالد گورایہ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی۔ڈی پی او نے کہا ہے خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اورجرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں