152

ملک بھر کیطرح ضلع ٹھٹھہ میں یوم جشن آزادی پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا

ملک بھر کیطرح ضلع ٹھٹھہ میں یوم جشن آزادی پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف )ملک بھر کیطرح ضلع ٹھٹھہ میں یوم جشن آزادی پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا مکلی پولیس گراونڈ میں تقریب منعقد ہوئ جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حنیف پتافی، ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نیازی نے قومی پرچم لہرایا جبکہ پولیس کے نوجوانوں نے پریڈ کرتے ہوئے سلامی دی بعد ازاں شجر کاری مہم بھی چلتی رہی دوسری جانب سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ میں بھی جشن آزادی کی تقریب منائ گئ

سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ
سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ

جسمیں پروفیسر رفیق احمد پاک آرمی کے کیپٹن رضوان کوکھر نے قومی پرچم لہرایا اور شجر کاری مہم میں حصہ لیا اس موقع پر پروفیسر مختیار مہر، سیدہ فزہ شاہ و دیگر موجود تھے گھارو کے ٹاون کمیٹی میں تعلقہ آفیسر عاطف میمن کی جانب سے جشن آزادی تقریب منعقد ہوئ جسمیں اے سی میرپور ساکرو سبحان شورو، ایس یچ او گھارو ممتاز علی بروہی، اسماعیل جتوئ و دیگر نے شرکت کی قومی پرچم لہرایا گیا پولیس کے جوانوں نے پریڈ کرتے ہوئے سلامی دی جبکہ مقامی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے مٹھائ تقسیم کی گئ دوسری جانب جشن آزادی پاکستان ریلی دھابیجی میں المہران سوشل ویلفئیر کے صدر محمد سلیمان بلوچ، پاکستان فنگشنل لیگ کے صدر فقیر جاوید جوکیو، ایس ایچ او دھابیجی غلام علی لاکھو، صدر پریس کلب مقصود احمد جوکیو، لالا فضل ربی خان، لال زادہ محسود، عبدالغنی خاصخیلی، بشیر راجپوت، صدام بروہی, احسان سہتو، مقبول بلوچ آدم بلوچ و دیگر کی قیادت میں نکالی گئ

جو مین نیشنل ہائ وے کا گشت کرنے کے بعد مین اسٹاپ پر اختتام پذیر ہوئ جہاں طالبہ اقراء جوکیو سمیت دیگر نے خطاب کئے پاکستان کی 74 ویں یوم آزادی پر خوشی کے نعرے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے اسکی پاسداری سب پر فرض ہے پاکستان کی بقاء میں سبکی بقاء ہے علاوہ ازیں بھنمبھور میں سابق کونسلر مولنا عبدالسلام تنولی کی قیادت میں ایک بڑی جشن آزادی ریلی نکالی گئ جو شہر کا گشت کرتے ہوئے ملی نغموں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئ جشن آزادی فٹبال کلب کا فائنل قدرتی اسٹیڈیم دھابیجی میں نیشنل سپورٹس کراچی اور ہمت خان سپورٹس کے درمیان کھیلا گیا

جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے آرگنائزر دواد شاہ خان نے گذشتہ 14 دنوں سے جاری فٹبال ٹورنامنٹ کو احسن انداز سے چلایا انکے ٹیم ممبران میں سجاد لاشاری، سعید بادشاہ خان، سکندر نیاز، عثمان خان و دیگر نے فرائض انجام دئے جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمان خاص ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی، امیر حیدر شاہ شیرازی، بارق فارما کے چیف ملک انوارالحق اعوان، پیپلزپارٹی یو سی صدر سکندر علی پہنور و دیگر تھے ٹورنامنٹ کے آخر میں کھلاڑیوں میں مختلف انعامات تقسیم کئے گئے

گھارو ٹاون کمیٹی
گھارو ٹاون کمیٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں