ملک بھر می طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم آزادی ملی جوش اور جذبہ کیساتھ منایا گیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ملک بھر می طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم آزادی ملی جوش اور جذبہ کیساتھ منایا گیا-ضلع بھر میں سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا- ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جناح لائیبریری میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ، ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے پرچم کشائی کی-پرچم کشائی سے قبل پولیس دستے نے سلامی پیش کی،سائرن بجایا گیا،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی-
ڈی سی اور ایم پی اے نے گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودے بھی لگائی-بعد ازاں لائیبیری ہال میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جشن آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا-اراکین صوبائی اسمبلی شاہدہ احمد حیات،فیصل نیازی مہمان خصوصی تھے-جبکہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کے نمائندہ مسعود ڈاہا،صدر بار رائو خالد،جنرل سیکرٹری بار سمیت میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- اس موقع پر سکولوں کے طلبہ نے ملی نغموں تقاریر کے ذریعے وطن کی مٹی سے محبت کا جزبہ اجاگر کیا-ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ