حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل 189

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کیا گیا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی،اراکین صوبائی اسمبلی فیصل اکرم،شاہدہ احمد حیات نے خصوصی شرکت کی اور بزرگ قیدی کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گئ-جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری طاہر مجید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا-ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ آزادی کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد معاشرہ کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ان کی تربیت کی جائے-اراکین صوبائی اسمبلی شاہدہ احمد حیات اور فیصل اکرم نیازی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسیران کو آزادی کی خوشیوں میں شامل کیا گیا ہےپاکستان سچے جزبوں کی تعبیر اور ایمان اتحاد تنظیم کی عملی تصویر ہے- قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور اراکین صوبائی اسمبلی نے گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے جیل میں پودے بھی لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں