138

چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کے لئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز کا اعلان

چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کے لئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف )یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر صدر مملکت نے چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جناب محمد نعیم کو ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز عطاء کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ دراصل نہ صرف جناب محمد نعیم کی کمیشن کے ساتھ طویل وابستگی کے دوران قومی اہمیت کے مختلف کاموں میں انکے اہم کردار اور دیگر سائنسی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ قوم کے لئے اٹامک انرجی کمیشن کی خدمات کا بھی مظہر ہے۔

جناب محمد نعیم کو اس سے قبل بھی شاندارسائنسی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز اور ہلالِ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ اس سال یوم آزادی کے موقع پر جن سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اٹامک انرجی کے سائنسدانوں اور انجینئر وں کے نام کئی ایوارڈز ہیں۔ ان میں ایک نشان امتیاز ، دو ہلالِ امتیاز ، تین ستارہ امتیاز ، چار حسن کارکردگی اور پانچ تمغہ امتیاز کے ایوارڈز شامل ہیں۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں دیگر کے علاوہ ڈاکٹر انعام الرحمان، ہلالِ امتیاز، ڈاکٹر قمر محبوب، ہلال امتیاز ، ڈاکٹر مسعودالحسن، ستارہ امتیاز اور جناب اسلم عمر، ستارہ امتیاز شامل ہیں۔ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ اٹامک انرجی ایک فعال ادارے کے طور پر ملکی تعمیروترقی کے لئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں