طالبان کابل کے قریب،غنی کی ہٹ دھرمی،صدارت چھوڑنے سے انکار 132

طالبان کابل کے قریب،غنی کی ہٹ دھرمی،صدارت چھوڑنے سے انکار

طالبان کابل کے قریب،غنی کی ہٹ دھرمی،صدارت چھوڑنے سے انکار

اسلام آباد(بیوروچیف )افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاکستان کے ساتھ افغان سرحدی صوبے پکتیکا کے دارالحکومت شرنہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق صوبے پکتیکا کےگورنر اور دیگر عہدیداروں نےسرینڈرکیا جس کے بعد انہیں کابل روانگی کیلئے محفوظ راستہ دیا گیا۔دارالحکومت شرنہ پر کنٹرول کے بعد طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔دوسری جانب صوبے بلخ کے دارالحکومت مزارشریف کے نواح میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔اُدھر امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے

کہ طالبان کی جانب سے 72 گھنٹوں میں کابل کا گھیراؤ ہوسکتا ہے۔امریکا نے کابل میں ایمرجنسی تعیناتی کیلئے ایک بریگیڈ فوج کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے اروزگان کا دارالحکومت ’ترین کوٹ‘، صوبے لوگر کا دارالحکومت ’پل علم‘ اور صوبے زابل کا دارالحکومت ’قلات‘ بھی طالبان کے کنٹرول میں چلے گئے تھے۔جبکہ اشرف غنی نے صدارت چھوڑنے سے انکار کردیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اشرف غنی جلد فرار ہونے والے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں