غریب اورکمزورطبقات کے معیارزندگی کو بلندکرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان 198

غریب اورکمزورطبقات کے معیارزندگی کو بلندکرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

غریب اورکمزورطبقات کے معیارزندگی کو بلندکرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔15اگست (فائرسٹون نیوز):وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ معاشرے کے معاشی طورپرغریب اورکمزورطبقات کے معیارزندگی کو بلندکرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے یہ بات اتوارکوٹویٹرپرجاری اپنی ٹویٹ میں کہی ہے۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کباڑجمع کرنے والے ایک سائیکل سوار بچے کی تصویربھی شئیرکی ہے جس کی سائیکل پرقومی پرچم لہرارہاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ انشاءاللہ یہ وہ پاکستانی ہیں جن کے معیارزندگی کوبلندکرنا ان کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کے پاکستانیوں کو اب تک ہماری ریاست نے نظرانداز کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں