ٹھٹھہ 14 سالا بچی آمنت چانڈیو کی میت سے بے حرمتی کرنے والا مجرم رفیق چانڈیو پولیس مقابلے میں ہلاک 239

ٹھٹھہ 14 سالا بچی آمنت چانڈیو کی میت سے بے حرمتی کرنے والا مجرم رفیق چانڈیو پولیس مقابلے میں ہلاک

ٹھٹھہ 14 سالا بچی آمنت چانڈیو کی میت سے بے حرمتی کرنے والا مجرم رفیق چانڈیو پولیس مقابلے میں ہلاک

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللہ میں 14 سالا بچی آمنت چانڈیو کی میت سے بے حرمتی کرنے والا مجرم رفیق چانڈیو گھارو کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک رفیق نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا، پولیس کا بیان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹھٹھ غلام الله کے قریب گاوں اشرف چانڈیو میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا تہا ايک وحشی درندے رفیق چانڈیو نے گزشتہ روز انتقال کرنے والی 14 سالہ لڑکی آمنت چانڈیو کی لاش قبر سے نکال کر اس کے ساتھ جسمانی زیادتی کر کے ميت کو ننگا جهاڑيوں میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا

علاقہ مکینوں نے لاش کو ننگا جھاڑیوں میں دیکھ کر پوليس کو اطلاع دی جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھ ڈاکٹر محمد عمران خان بھی فورا جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئے ایس پی ٹھٹھہ نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی 3 ڈی ایس پیز اور 7 ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم نے فوری طور پر مجرم کی گرفتاری کے لٸے آپریشن شروع کیا اطلاع ملنے پر پولیس نے وحشی درندے کا پیچھا کیا پولیس اور مجرم کا گھارو کے قریب بابڑا موری کے مقام پر مقابلہ ہوا ملزم نے پولیس پر فاٸرنگ شروع کردی

جوابی فائرنگ میں وحشی درندہ پوليس کے گولیوں کا نشانہ بن کر کيفر کردار تک پہنچ گیا اس موقع پر آپریشنل ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او ممتاز علی بروہی نے پولیس کے ذریعے مجرم درندہ کی لاش سول ہسپتال پہنچائ مجرم رفیق چانڈیو کے ہلاکتی انجام کو سندھ سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے سوشل میڈیا پر ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان اور ایس ایچ او گھارو ممتاز علی بروہی کے بروقت اقدام کو خوب پذیرائ مل رہی ہے آج ایس پی آفس ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کے دورن ایس پی ڈاکٹر عمران خان نے مذکورہ واقعہ کی تفصیلی برفینگ بھی دی دوسری جانب آخری اطلاع تک مجرم رفیق کے لواحقین نے اسکی لاش لینے سے انکار کردیا ہے اب لاش ایدھی عملہ کے حوالہ کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں