کشمیری عوام کی آزادی اب ان کے دروازے پر ہے ، سید فخر امام 155

کشمیری عوام کی آزادی اب ان کے دروازے پر ہے ، سید فخر امام

کشمیری عوام کی آزادی اب ان کے دروازے پر ہے ، سید فخر امام

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ہندوستانی یوم آزادی دنیا بھر کشمیریوں کے لیے سیاہ دن ہے ،فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ، وفاقی وزیر سید فخر امام ، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئر پرسن ، غزالہ حبیب خان ، حریت رہنما غلام محمد صافی ، الطاف حسین وانی ، زاہد صافی ، سینئر صحافی مظہر برلاس ، ڈاکٹر سعدیہ طاہر ، آسیہ حسین جے کے ایس ڈی ایم آئی ، محمد عزیر رانا سی ڈی ایس اے ، عمران ساحر خان سی ڈی ایس اے ، یوتھ لیڈر شہزاد خان نے سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیاسید فخر امام مہمان خصوصی تھے ،

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ، فخر امام نے کہا ، کشمیری عوام کی آزادی اب ان کے دروازے پر ہے ، بہت جلد کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا اور بھارتی افواج تاریخی طور پر شکست کھا جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74 سالوں سے کشمیری لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں شہید ہو چکے ہیں ، انہوں نے کشمیر کی آزادی کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی تک ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں