جرائم پیشہ افراد نے سنگجانی اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کو نشانہ بنا لیا 132

جرائم پیشہ افراد نے سنگجانی اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کو نشانہ بنا لیا

جرائم پیشہ افراد نے سنگجانی اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کو نشانہ بنا لیا

سنگجانی (بیورو رپورٹ)جرائم پیشہ افراد نے سنگجانی اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کو نشانہ بنا لیا، ڈاکو دن دیہاڑے گھروں کو لوٹنے لگے۔ پولیس لوٹ مار کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔چوروں نے بیوہ کے گھر کو بھی نہ بخشا تھانہ ترنول کی حدود سنگجانی سرائے مادھو میں ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ، مسلح ڈاکو دن دہاڑے تین گھروں کا صفایا کردیا طلائی زیورات اور لاکھوں روپے روپے لوٹ کر فرار

،یں دن دہاڑٖے مسلح ڈاکوؤں نے تین گھروں پر دھاوا بول دیا۔گھروں میں نذیر اسماعیل اور بیوہ شہناز کو لوٹا گیا گھروں موجود مرد و خواتین اور بچوں کو اسلحے کے زور پر ایک کمرے میں بند کردیا اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ترنول موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی یقینی بناتے ہوئے لوٹا ہوا مال واپس کروائیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں