خانیوال پولیس افسران نے ایمانداری سے محرم کے فرائض سرانجام دیئےقابل تحسین ہے،ڈی پی او 201

خانیوال پولیس افسران نے ایمانداری سے محرم کے فرائض سرانجام دیئےقابل تحسین ہے،ڈی پی او

خانیوال پولیس افسران نے ایمانداری سے محرم کے فرائض سرانجام دیئےقابل تحسین ہے،ڈی پی او

خانیوال20اگست21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی 10محرم الحرام کو خانیوال‘ کبیروالا اورمیاں چنوں کے مرکزی جلوسوں پر خانیوال پولیس کی جانب سے کیے گئے سخت سکیورٹی ودیگر انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجودرہے

جبکہ مسلسل تمام جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کو کنٹرول میں روم کے ذریعے مانیٹر بھی کرتے رہے اس موقع پر اے ایس پی سدرہ خان‘ڈی ایس پی صدرسرکل محمداعجاز‘ڈی اس پی میاں چنوں راؤ طارق پرویز‘ڈی ایس پی ٹریفک محمداسحاق سیال‘اسسٹنٹ کمشنرزبختیاراسماعیل‘ذیشان ندیم‘خرم حمید‘ انسپکٹر مہر سعید‘ ممبران امن کمیٹی ودیگرافسران بھی موجودتھے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے

کہاکہ محرم الحرام سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے اہمیت کا حامل تھا‘خانیوال پولیس نے یوم عاشور پر ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عزاداروں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہوم ورک محرم کے آغاز سے قبل ہی مکمل کرلیا تھا جس کی وجہ سے یکم محرم سے یوم عاشور تک سکیورٹی کے فل پرو ف انتظامات کے پیش نظر الحمد اللہ ضلع بھر میں امن وامان کے حوالہ سے کوئی بھی ایشو رونماء نہ ہوا اور پتہ ہی نہ چلا کہ یوم عاشور اللہ پاک کے فضل وکرم سے بخیرو عافیت گزر گیااور خانیوال پولیس نے جہاں دن رات ایک کرکے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کی وہیں

خانیوال کے تمام مسالک کے لوگوں کا کردار بھی کسی تعریف سے کم نہ ہے اس کے ساتھ ساتھ میڈیا‘علماء‘تاجر برادری‘وکلاء‘ممبران امن کمیٹی سب نے ایک ذمہ دار محب وطن پاکستانی اور شہری ہونے کا ثبوت دے کر قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھ مزید مضبوط کیے‘ بلاشبہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی شہریوں نے قیام امن اور شرپسند عناصر کے خاتمہ کیلئے باہم اکھٹے ہوکر کردار ادا کیا اس میں ہمیشہ کامیابی نے ان کے قدم چومے اور معاشرے کے ناسوروں کو منہ کی کھانا پڑی۔انہو ں نے کہاکہ خانیوال پولیس کے افسران اور جوانوں نے جس طرح تندہی اور ایمانداری اور جذبہ ایمانی سے محرم کے ابتدائی عشرہ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے

قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور میں انہیں شاباش دیتا ہوں اور ساتھ ہی ویلنٹیرز نے بھی پولیس کے شانہ بشانہ ااپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائی ہیں وہ بھی قابل ستائش ہیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ یوم عاشورہ محر م الحرام پر ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے عزاداروں کے جان ومال تحفظ کی خاطرسکیورٹی ودیگر انتظامات کو یقینی بنایا گیا اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ‘ٹی ایم اے‘ریسکیو1122‘سول ڈیفنس‘ڈی ایچ کیو عملہ سمیت دیگر متعلقہ سرکاری افسران وملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں یقینا یوم عاشورہ محرم الحرام میں ممبران امن کمیٹی اورتمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے قیام امن کے لیے مثالی کرداراداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں