ضلع مہمندکمالی حلیمزئی علاقہ دورباخیل میں جائیداد کے تنازعہ کو جرگہ سسٹم کے تحت حل 165

ضلع مہمندکمالی حلیمزئی علاقہ دورباخیل میں جائیداد کے تنازعہ کو جرگہ سسٹم کے تحت حل

ضلع مہمندکمالی حلیمزئی علاقہ دورباخیل میں جائیداد کے تنازعہ کو جرگہ سسٹم کے تحت حل

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندکمالی حلیمزئی علاقہ دورباخیل میں جائیداد کے تنازعہ کو جرگہ سسٹم کے تحت حل۔تیس سال سے جاری کشیدگی کوقومی مشران نے کوشش کر کے حل کردیا۔تنازعہ میں دونوں طرف سے کافی مالی نقصانات بھی ہوئے تھے۔ جرگہ ایک بہترین نظام ہے۔قومی مشران،
تفصیلات کے مطابق کمالی حلیمزئی حمزہ خیل دورباخیل میں دو فریقین فاروق شاہ ولد محمد سعید، سرور خان ولد سردار خان کے خاندانوں کے درمیان گزشتہ 30 سال سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔جس میں کئی بار ایک دوسرے پر فائرنگ کی واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔ جس میں ایک بندہ زخمی بھی ہوچکا تھا۔مگر ان تنازعہ کی وجہ سے علاقے میں خوف کا سماں تھا۔جبکہ علاقے کے مشران نے جرگہ کے ذریعے جس میں ملک غلام نبی،

ملک فہیم حاجی اورملک امیر لال نے دن رات ایک کرکے فریقین سے مہمند رسم و رواج کے تحت واک اختیار حاصل کیا۔ اس سلسلے میں آج کمالی حلیم زئی حمزہ خیل علاقہ دورباخیل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں مولانا ریاض خان، ملک کریم خان کے علاؤہ علاقے کے مشران و عوام کے سامنے دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے۔ اور دونوں فریق نے جرگہ کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اور آئندہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں