کینیڈین وزیراعظم کا طالبان کے خلاف بیان افسوسناک ہے، ممتازخان یوسفزئی 300

کینیڈین وزیراعظم کا طالبان کے خلاف بیان افسوسناک ہے، ممتازخان یوسفزئی

کینیڈین وزیراعظم کا طالبان کے خلاف بیان افسوسناک ہے، ممتازخان یوسفزئی

اسلام آباد(نمائندہ حصوصی)کینڈین وزیراعظم کا بیان افسوسناک ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ طالبان قبضہ گروپ ہیں اور انہوں نے زبردستی افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے،ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم ممتازخان یوسفزئی نے کیاانہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ 90 کی دہائی میں افغانستان میں طالبان کی حکومت تھی جسے تمام ممالک نے مل کر ان کی حکومت پر قبضہ کیا اور ان پر جنگ مسلط کردی اور انکی آزادی چھین لی جبکہ 20 سالوں میں افغانستان کوجانی و مالی نقصان پہنچایا اب جبکہ طالبان واپس آگیے ہیں اور افغان عوام کو انکا حق مل گیا ہے

جسکی تکلیف مغربی ممالک کو ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ انکو دوبارہ حکومت مل گئی ہے اب تمام ممالک کو افغانستان کی نئی طالبان حکومت کو تسلیم کرلینا چائیے اور افغانی عوام کے حقوق کو ماننا چائیے، میں بحثیت پاکستانی شہری اور افغان پڑوسی ان بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں کیونکہ یہ بیان کسی بھی خودمختار ملک میں مداخلت کے مترادف ہے طالبان کو جس طرح بغیر مذاحمت کے کابل سمیت دیگر علاقوں میں عوام نے خوش آمدید کہا یہ کینیڈا سمیت تمام ممالک کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں