ضلع مہمندقبائلی صحافیوں کیلئے فوری میڈیا کالونی تعمیر کی جائے، صدر مشترم خان مہمند 151

ضلع مہمندقبائلی صحافیوں کیلئے فوری میڈیا کالونی تعمیر کی جائے، صدر مشترم خان مہمند

ضلع مہمندقبائلی صحافیوں کیلئے فوری میڈیا کالونی تعمیر کی جائے، صدر مشترم خان مہمند

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔قبائلی صحافیوں کیلئے فوری میڈیا کالونی تعمیر کی جائے۔دس سالہ ترقیاتی عمل میں رہائشی پلاٹس سمیت تمام پریس کلبوں کو جدید میڈیا طرزِ اوزار اور بچوں کو اعلیٰ درسگاہ میں مفت داخلے دی جائے۔ قبائلی صحافی گزشتہ دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ مالی و جانی قربانیوں سے صف اول کا کردار ادا کیا۔ حکومت قبائلی صحافیوں کی قربانیوں کی قدر کرکے فراموش نہ کریں۔ ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گا۔ صدر مشترم خان مہمند
قبائلی ضلع مہمند پریس کلب کے صدر مشترم خان مہمند نے اخباری بیان کے ذریعے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے خبر جاری کیا ہے۔ کہ گزشتہ دہشت گردی کے دوران قبائلی صحافی سب سے زیادہ متاثرہ ہوگئے ہیں۔ جس طرح ملکی بقاء کے لئے عوام اور دیگر اداروں نے قربانیاں دی ہیں۔ ان میں 16 قبائلی صحافیوں نے بھی جان کی بازی ہارگئے۔ کیونکہ قبائلی صحافیوں نے تقریباً دو دہائیوں سے دہشت گردی کی چنگل میں گری خطہ میں اپنے جانوں کے نذرانے دے کر صحافت کے مقدس خدمات سر انجام دی۔ اور مالی و جانی قربانی کے بدولت اقوام عالم سچے حقائق سے باخبر رکھے۔

حقائق پر مبنی خبروں سے بیشتر نمائندگان نے اپنے زندگی داؤ پر لگا کر شہید ہوگئے۔ اور دیگر نامساعد حالات اور قتل کی دھمکیوں سے علاقہ چھوڑ نے کے ساتھ ذہنی تناوٗ کا شکار ہو گئے۔ صحافیوں سے منسلک خاندانوں کی زندگیاں بھی مختلف آزمائشوں سے گزری۔ جس میں زیر کفالت بچوں کی تعلیم و نشونما بری طرح متاثر ہوئے۔ کیونکہ صحافت میں ذریعے آمدن نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ صدر مہمند پریس کلب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر اطلاعات سے پرزور مطالبہ کیا کہ دس سالہ ترقیاتی عمل میں قبائلی صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی تر جیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔ اور قبائلی پریس کلبوں کو جدید میڈیا اوزار اور بچوں کو معیاری درسگاہوں میں مفت تعلیم دی جائے۔ کیونکہ قبائلیوں نے اس ملک کیلئے بیش بہا قربانیاں دے کر صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ ورنہ قبائلی صحافی مل کر بہت جلد اپنے حقوق کے لئے ایک موثر تحریک چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں